کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی
کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی چند دنوں میں 90 لاکھ روپے کا قرض حاصل کر کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری سامنے آئی ہے
راولپنڈی کا رہائشی اسد کمال حکومتی تعاون کے ذریعے اپنا کاروبار کرنے میں کامیاب ہو گیا اسد کمال نے بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن کے کاروبار کیلئے 90 لاکھ روپے کا قرض حاصل کیا مکانات کی تعمیر میں سرمایہ کاری اور اپنے ریئل اسٹیٹ دفتر کا خواب پورا کر لیا ،اسد کمال کا کہنا تھا کہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا اتنے شفاف طریقے سے قرض کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی،اپنے تعمیراتی پراجیکٹس کی تعداد بڑھا کر کام پہلے سے دوگنا کر دیا ہے،اپنے کاروبار کے ذریعے کنسٹرکشن سے وابستہ دیگر افراد کو بھی روزگار فراہم کیا،
سربراہ کامیاب جوان پروگرام نے اسد کمال کو قرض حاصل کرنے پر مبارکباد دی، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے وعدہ ہے کہ میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا،کامیاب جوان ہزاروں نوجوانوں کا اپنے کاروبار کا خواب پورا کر چکا ہے، 2 سالوں میں 30 ہزار نوجوانوں کیلئے 25 ارب روپے کا قرض منظور کیا گیا ہے،کامیاب جوانوں کی تعداد میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہو گا،
کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ
کامیاب جوان پروگرام ،وزیراعظم نے دی رقم بڑھانے کی منظوری
کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں،شفافیت،میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعظم
کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے, کورونا کے ملکی معیشت پر منفی اثرات ختم کرنے کیلئے یہ پروگرام بہت ضروری ہے,معیشت اوپر اٹھانے کیلئے نوجوانوں کو اسٹیک ہولڈر بنانا ہو گا,نوجوانوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جس وہ روزگار کے مواقع حاصل کریں, پروگرام کے دوران رقم کی تقسیم کے عمل پر مکمل نظر رکھیں,
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شفافیت اور میرٹ پر کسی سطح پر بھی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے,کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں,وزیراعظم عمران خان نے پروگرام میں پیش رفت پر ماہانہ بریفنگ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ہر ماہ بعد جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی