کمزور معیشت کی وجہ سے صحافی بھی متاثر ہوئے، سپیکر قومی اسمبلی کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور پریس کلب کے نو منتخب عہداداران پر مشتمل  پانچ رکنی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں صحافی براداری کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک کا مثبت تشخص اُجاگر کرنے میں صحافت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، صحافت جمہوریت کا اہم ستون ہے صحافتی برادری نے جمہوریت کی بحالی کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں،صحافتی برادری کے فلاح و بہبود اور اُن کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات اُٹھائے جار ہے ہیں، پارلیمنٹ کو صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کا  مکمل ادراک ہے،

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کر رہی ہے،موجودہ حکومت کو معاشی تنگدستی کا سامنا تھا جس سے نکلنے کے لیے مشکل فیصلے کیے، کمزور معیشت کی وجہ سے  عوام پر مہنگائی کا بوجھ پڑا ہے جس سے صحافی برادری سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، موجودہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کوشاں ہے،

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ صحافی برادری پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حکومت کے ملکی مفاد میں کیے گئے فیصلوں کو سراہیے ، موجودہ حکومت کے دور میں خیبر پختونخواہ میں فقیدالمثال ترقیاتی کاموں کا اجراہ کیا گیا ہے، ملک کی ترقی ،خوشحالی اور عوام کے مفاد میں  تمام ملکی اسٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نومنتخب عہداران کو مبارکباد بھی دی۔ صدر پریس کلب نے  اسپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی سفارتکاری اور ایوان میں ماحول کو خوشگوار بنانے کے کردار کو سراہا ۔

حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

Shares: