تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف

0
46

تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کی جبکہ چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ، پی آئی او رائے طاہر حسن ،ایم ڈی پی ٹی وی کے علاوہ متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی قائمہ کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئیں.

اجلاس کی کارروائی کے دوران بعض میڈیا ہائوسز کی طرف سے کارکنوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے نتیجے میں پیدا سنگین صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔جبکہ ان کیمرہ اجلاس میں پیمرا میں بعض ملازمین کو ہراساں کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی فیصل جاوید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دورمیں دھرنے کے دوران ہمارے خلاف سرکاری فنڈز سے چلائی جانے والی اشتہاری مہم کے واجبات کی ادائیگی بھی تحریک انصاف کی حکومت کو کرنی پڑی ہے یعنی اپنے خلاف اشتہاری مہم کے واجبات ہماری حکومت نے ادا کیے ہیں، سابق وزیر اطلاعات ،مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ ہرحکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائے ۔تحریک انصاف کی حکومت کے ادوار کے واجبات ہوئے تو کوئی اور حکومت آکر ادا کرے گی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی فیصل جاوید نے کہا کہ اگلی حکومت بھی ہماری ہی ہوگی اور ہم ہی کلیئر کریں گے۔

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میں اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے ذرائع ابلاغ کے حقوق کے تحفظ کی قانون سازی میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، کمیٹی نے وزارت اطلاعات و نشریات سے دو ہفتے میں مجوزہ قانون کا مسودہ طلب کیا ہے، قائمہ کمیٹی نے میڈیا اور کارکنوں کے واجبات کی ادائیگی کیلئے بھی حکومت کو فوری یکساں اقدامات کی ہدایت کردی ہے

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

Leave a reply