زلزلےکا خدشہ؛ دو دن کیلئےکان کنی پر پابندی

نوٹیفکیشن کے مطابق 2 روز تک کان کنوں کو کانوں میں جانےکی اجازت نہیں ہوگی
0
86
kaan kuni

زلزلےکے خدشے پر کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے 2 روز کے لیےکان کنی پر پابندی لگادی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ضلع میں 2 روز کے لیے کان کنی پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن کے مطابق 2 روز تک کان کنوں کو کانوں میں جانےکی اجازت نہیں ہوگی، 2 روز کے دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری کان مالک یا ٹھیکیدار پر ہوگی۔

اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہےکہ 2 روز کے دوران زلزلے کے خدشے پرکان کنی پرپابندی لگائی جا رہی ہے تاہم خیال رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے دعویٰ کیا تھا کہ بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 یا اُس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
الیکشن کوملتوی کرنے سے بےیقینی پیدا ہوگی. احسن اقبال
مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
جبکہ ایس ایس جی ایس نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیا ہے اور دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عوام زلزلے سے متعلق سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں، کسی مستند بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کے لیےکوئی وارننگ نہیں بھیجی، عام طور پر فالٹ لائنز پر دوبارہ زلزلے کا امکان 100 سال بعد ہوتا ہے۔

Leave a reply