شیو سینا کے پارٹی پریزیڈنٹ اور مہاراشٹرا کے وزیراعلٰی “اُدَھو ٹھاکرے” نے اداکارہ “کنگنا راناوت کا گھر غیر قانونی قرار دے کر مسمار کردیا تو کنگنا نے ایودھیا اور کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی :ٹویٹر پر کنگنا رناوت نے کئی ویڈیوزبھی شیئر کی ہیں، جن میں سے ایک مہاشٹرا کے سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر دیوندر فردنویس کا بھی ہے، جس میں وہ کنگنا رناوت کا گھر توڑے جانے کو یکطرفہ کارروائی قرار دے رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا کی حکومت کی حالیہ کارروائی سے ریاست کا مزاق پورے ملک میں اڑایا جارہا ہے۔

ر کنگنا رناوت نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے گھر کی طرح تمہاری انا بھی ٹوٹے گی۔

گھر توڑے جانے کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کنگنا رناوت نےمہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ اُدھو ٹھاکرے تجھے کیا لگتا ہے؟ تم نے فلم مافیا کے ساتھ مل کر میرا گھر توڑ کر مجھ سے بہت بڑا بدلا لیا ہے؟


انہوں نے مزید کہا کہ آج میرا گھر ٹوٹا ہے کل تیرا گھمنڈ ٹوٹے گا، یہ وقت کا پہیہ ہے اور وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔

کنگنا رناوت نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا گھر توڑ کر تم نے مجھ پر بڑا احسان کیا ہے، مجھے پتا تھا کشمیری پنڈتوں پر کیا بیتی ہوگی، آج میں نے وہ محسوس کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں صرف ایودھیا پر ہی نہیں کشمیر پر بھی ایک فلم بناؤں گی، ملک کے لوگوں کو آگاہی فراہم کروں گی مجھے معلوم تھا میرے ساتھ ایسا تو ہوگا۔

بھارتی اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ جو کچھ میرے ساتھ ہوا ہے، اس کا کوئی مطلب اور مقصد ہے، اُدھو ٹھاکرے یہ جو دہشت اور نفرت ہے، یہ اچھا ہے۔

کنگنا رناوت نے اپنے ٹوئٹر پر اپنے گھر کو توڑے جانے کی ویڈیوز’ڈیتھ آف ڈیموکریسی‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کی ہیں۔


کنگنا رناوت نے اپنی ٹوئٹ میں کرن جوہر اور ادھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اُدھو ٹھاکرے اور کرن جوہر گینگ آپ نے میرے کام کی جگہ توڑ دی آؤ اب میرا گھر توڑ دو پھر میرے چہرے اور جسم کو توڑ دو ، میں چاہتی ہوں کہ دنیا واضح طور پر دیکھے کہ آپ ویسے بھی جو کچھ کرتے ہیں خواہ میں زندہ رہوں یا مروں ، میں آپ کو بے نقاب کر کے رہوں گی-


اس سے قبل کنگنا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میرے دفتر کو اچانک 24 گھنٹوں کے دوران غیر قانونی قرار دے دیا گیا تھا ، انہوں نے فرنیچر اور لائٹس سمیت اندرونی ہر چیز کو ختم کردیا ہے اور اب مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں کہ وہ میرے گھر آئیں گے اور اسے بھی توڑ دیں گے ، مجھے خوشی ہے کہ فلم مافیا کی دنیا کے بہترین وزیر اعلی کے فیصلے سے درست تھا-

فیروز خان کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو پاکستان میں چائے کی دعوت

عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر…

پاکستانی فنکاروں نے پاکستان مخالف بیان پرکنگنا رناوت کو آئینہ دکھا دیا

کنگنا رناوت اگر پاکستان مخالف بیان دینا چھوڑ دیں تو بالی وڈ میں کہیں نظر ہی نہ آئیں

Shares: