سئنئیر اداکارہ جیا بچن کی طرح ارمیلا ماٹونڈکر نے بھی کنگنا کے بالی وڈ کے خلاف دیئے گئے بیان پر تنقیدی سوالات اٹھائے تھے جس کے رد عمل میں کنگنا نے اپنی توپوں کا رخ ارمیلا کی جانب کر لیا ہے-
باغی ٹی وی :کنگنا رناوت نے اپنے ایک بیان میں بالی وڈ کو گٹر قرار دیا تھا جبکہ انہوں نے یہ بھی الزامات لگائے تھے کہ 99 فیصد بولی وڈ شخصیات ’ڈرگز‘ استعمال کرتی ہیں۔
جس پر ارمیلا ماٹونڈکر کا رد عمل سامنے آیا تھا-
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ارمیلا ماٹونڈکر نے کنگنا رناوت کے بیان اور بالی وڈ میں ڈرگز کے استعمال پر سوالات اٹھا ئے تھے۔
بعدازاں کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے ارمیلا ماٹونڈکر کو پورن فلم کی اسٹار قرار دے دیا –
کنگنا کا کہنا تھا کہ ارمیلا یقینی طور پر اپنی اداکاری کی وجہ سے نہیں پہنچانی جاتی تھیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کس وجہ سے پہچانی جاتی تھی؟
انھوں نے ارمیلا ماٹونڈکر کے الیکشن ٹکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں الیکشن ٹکٹ مل سکتا ہے تو مجھے کیوں نہیں؟
کنگنا کے ارمیلا کے لیے ایسے الفاظ پر بالی ووڈ کی کئی شخصیات اداکارہ کے حق میں بول پڑیں۔
ارمیلا کو فحش اسٹار کہنے والی اداکار پر سوشل میڈیا پر خاص طور پر ان لوگوںنے جو صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سخت جدوجہد کر رہے ہیں ان پر تنقید کی ہے۔
ارمیلا نے بھی مانیکرنیکا اسٹار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘مہذب کنبے’ میں سے کوئی بھی دوسری عورت کے خلاف ایسی توہین آمیز زبان استعمال نہیں کرتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ کنگنا منشیات فروشوں کے خلاف باتیں کررہی ہیں ، انہیں اپنے آبائی ریاست ہماچل پردیش کی طرف دیکھنا شروع کردینا چاہئے جہاں سے منشیات نکلتی ہے۔
واضح رہے کہ ارمیلا سے قبل کنگنا کے بیان پر رکن پارلیمنٹ جیا بچن نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جیا بچن نے کہا تھا کہ جن لوگوں نے انڈسٹری سے اپنا نام بنایا وہ آج اسی کو گٹر کہہ رہے ہیں۔