بالی وڈ‌ اداکارہ کنگنا رناوت جو بہترین اداکارہ تو ہیں لیکن انہوں نے اپنے پورے کیرئیر میں‌کام پر توجہ دینے کی بجائے گوسپس پر زیادہ توجہ رکھی. کنگنا کا نام کئی ہیروز کے ساتھ بھی جڑا لیکن ہرتیک روشن کے ساتھ کنٹرورسی نے ان کے کیرئیر بہت زیادہ ضرب لگائی. کنگنا کوئی بھی لمحہ ہاتھ سے نہیں‌جانے دیتیں کہ جس میں وہ کسی کے حوالے سے ایسی بات نہ کریں کہ جس کی کنٹرورسی نہ بنے. کنگنا رناوت شاید بہت اچھی طرح سے خبروں میں‌رہنے کا ہنر جانتی ہیں. انہوں نے حال ہی میں کہا ہےکہ ان کو پورے کیرئیر کے دوران متعدد مرتبہ شادی بیاہ کی تقریبات پر ڈانس کرنے کی آفر ہوئی بدلے میں بھاری رقم ادا کرنے کی پیشکش بھی ہوئی لیکن انہوں نے

پیسے کو ترجیح نہیں دی بلکہ یہ دیکھا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں گانا ان کو زیب نہیں دیتا. کنگنا نے مثال دی کہ بقول آشا بھوسلے لتا منگیشکر کو بھی بڑی رقم کی آفر ہوتی رہی لیکن انہوں نے بھی کبھی کسی شادی کی تقریبات میں پرفارم نہ کیا اور ہمیشہ ایسی آفر کو ٹھکرا دیا. یاد رہے کہ کنگنا رناوت سکینڈلز کوئین بن چکی ہیں اور اب تو ایسا لگنے لگ گیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر کنٹرورسی پیدا کرتی ہیں تاکہ وہ سرخیوں میں‌آئیں .

Shares: