تنازعات میں گھری رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت دریا میں گھر گئیں ہیں . لیکن معجزاتی طور پر بچ گئی ہیں . اداکارہ آج کل آسام میں ایک فلم کی شوٹنگ کررہی ہیں اس فلم کو انہوں نے خود لکھا ہے اور ڈائریکٹ بھی خود کیا ہے. اس فلم میں اداکارہ معروف سیاستدان انداگاندھی کا کردار ادا کررہی ہیں. اس فلم کو کنگنا رناوت نے خود ہی لکھا ہے اور ڈائریکٹ بھی کررہی ہیں. ایک سین کے لئے اداکارہ دریا کے قریب تھیں ، وہاں ان کا پائوں پھسلا اور وہ دریا میں جا گریں لیکن ان کو فلم کے کُرو نے ریسکیو کر لیا. اداکارہ کنگنا رناوت نے اس حادثے کے بارے میں‌ خود اپنے مداحوں کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ میں دریا کے قریب ایک سین کررہی تھی وہاں میرا پائوں پھسلا اور میں دریا میں‌جا گری لیکن شکر ہے خدا کا کہ

میں بچ گجئی اور بچی بھی معجزاتی طور پہ ہوں. اداکارہ کی اس سوشل میڈیا پوسٹ پر ان کے مداحوں نے کمنٹس کئے اور انہیں دعائیں دیں اور کہا کہ وہ احیتاط برتیں . یاد رہے کہ کنگنا رناوت آج کل فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ کررہی ہیں یہ ان کی پہلی ایسی فلم ہے جس کی ہدایتکاری اور سکرپٹ انہوں نے خود لکھا ہے کنگنا کو امید ہے کہ یہ فلم شائقین کو بہت زیادہ اچھی لگے گی.

Shares: