کنگنا رناوت کے مطابق ایک اداکارہ ہونے کی سب سے بری بات کیا ہے؟

بالی وڈ میں اقرباپروری کے خلاف آواز اٹھانے والی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک اداکارہ ہونے کی سب سے بُری با ت بتا ئی ہے-

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر فعال رہنے والی کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی اور بتایا کہ ایک اداکارہ ہونے کی سب سے بُری با ت کیا ہے-

اداکارہ کنگنا نے کہا کہ اقرباپروری اور مووی مافیا کے علاوہ ایک اداکارہ ہونے کی سب سے بُری بات رات کی شفٹس ہوتی ہیں’۔


کنگنا نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جب سورج طلوع ہوتا ہے تو ہم اس وقت سونے لیٹتے ہیں ایسے میں آپ کے جسم اور کھانے کے معمولات متاثر ہوتے ہیں-

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی چند راتوں میں مجھے بھوک محسوس نہیں ہو رہی تھی، اب میں انتظار کر رہی ہوں کہ کب میرا جسم اس کا عادی ہو گا-

خیال رہے کہ اداکارہ کنگنا رنوت ان دنوں بھوپال میں ہیں جہاں وہ اپنے آنے والی نئی ایکشن فلم ‘دھکڑ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، کنگنا اس فلم میں ایک جاسوس کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

Comments are closed.