سعودی عرب میں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بڑے پیمانے پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے اس ویڈیو میں ’کینگرو‘ کے گوشت سے بنی روایتی ڈش ’مینڈی‘ دکھائی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : العربیہ کے مطابق ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد اس پرعوامی حلقوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ دوسری طرف حکومت نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی انکوائری شروع کردی ہےسعودی عرب کے محکمہ جنگلی حیات نے کینگرو کو ذبح کرنے اور’مینڈی‘ جیسی ڈش تیار کرنے پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
بيان من #المركز_الوطني_لتنمية_الحياة_الفطرية حول المقطع المتداول لذبح احد الكائنات الفطرية. pic.twitter.com/iAvqYumAk2
— المركز الوطني لتنمية الحياة الفطرية (@NCW_center) August 21, 2021
سعودی عرب کے محکمہ جنگلی حیات نے کہا کہ اس کلپ میں جو کچھ فلمایا گیا ہے وہ ماحولیاتی نظام کے قانون کی کھلی کی خلاف ورزی ہے۔ اس قانون میں متعین کردہ جنگلی جانوروں کو مارنے یا نقصان پہنچانے سے سختی سےمنع کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کینگرو جیسے جانداروں کی پرورش کی اور خریدو فروخت کے مقصد سے انہیں درآمد کرنے کی اجازت ہے مگر انہیں ذبح کرنے اور گوشت کے طورپر استعمال کرنے کی سخت ممانعت ہے۔
وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ محکمے کے ذمہ داران نے کینگرو کے گوشت سے تیار کی گئی روایتی ڈش کی مبینہ ویڈیو دیکھی ہے جس کے بعد اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے وزارت داخلہ اور دیگر مجاز اداروں کےساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایک مشہور ایپ "اسنیپ چیٹ” پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ سعودی عرب میں بہت سے لوگوں نے ایک "کینگرو” کو ذبح کیا اور اسے مینڈی ڈش کی شکل میں پکایا ویڈیو کلپ میں کینگرو کو ذبح کیے جانے سے قبل پنجرے مین زندہ حالت میں بھی دکھایا گیا ہے۔ اس موقعے پر ایک شخص کہہ رہا ہے کہ اس کا گوشت کی بہترین ہے اور چربی سے پاک ہے۔








