معروف بھارتی کامیڈین اور میزبان کپل شرما جن کی فلم سویگیٹیو ریلیز ہونے کے قریب ہے کپل شرما اس کی پرموشن میںمصروف ہیں . فلم میں کپل پہلی بار نندیتا داس کے ساتھ سنجیدہ اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. اسی فلم کے پروموشنل انٹرویو کے دوران کپل شرما نے کہا کہ لافٹر چیلنج سے پہلے میں سنجیدہ تھیٹر بھی کیا کرتا تھا، کامیڈین کی چھاپ تو بہت بعد میں لگی. کپل نے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کہا کہ میرے والد کا جب انتقال ہوا تو ہمارے گھر کا خرچ چلانے کےلئے میرا کام کرنا بہت ضروری بن گیا. میں نے کام ھاصل کرنے کےلئے تگ و دو شروع کر دی. مجھے سنگا پور میں مجھے ایک ہوٹل میںنوکری ملی اور پچیس ہزار سیلری کا کہا گیا میں بہت خوش ہوا اور
میں نے ہوٹل میں کشور کمار کے گانے گانے کےلئے پریکٹس شروع کر دی اور ان کے دو سو گانے یاد کر لئے، سنگار پور جانے سے پہلے کسی قریبی دوست کو بتایا تو اس نے کہا کہ پچس ہزار سیلری پر خوش ہو رہے ہو، پچاس ہزار وہاں جو رہنے کھانے پینے کا خرچہ آئیگا اسکا کیا کرو گے اس سے بہتر ہے کہ یہیں اپنے ملک میں دس ہزار کی نوکری کر لو.مجھے ان کی بات ٹھیک لگی اور میں سنگار پور نہیں گیا. کپل نے مزید یہ بھی کہا کہ آج جس مقام پر ہوں کبھی سوچا نہیں تھا. والد ہمیشہ کہا کرتے تھے محنت کرو گے تو عیش کرو گے اگر محنت نہیںکرو گے تو عیش کرنے کا کبھی موقع نہیں ملے گا اب میں سوچتا ہوں کہ میرے والد ٹھیک ہی کہا کرتے تھے.