کپل کے ساتھ آج بھی رابطہ اور دوستی ہے نسیم وکی

نسیم وکی جو کہ پاکستانی سٹیج کے نامور فنکار ہیں، انہوں نے انڈیا میں جا کرکپل شرما کے ساتھ بھی کام کیا. کپل شرما کے ساتھ ان کی جوڑی کو بھارت میں بہت زیادہ سراہا گیا. اور نسیم وکی کے جوکس بھارت میں بھی زبان زد عام ہونے لگے. جب انڈیا اور پاکستان کے تعلقات خراب ہوئے تو نسیم وکی کو وطن واپس آنا پڑا. نسیم وکی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کپل شرما اور ان کے شو میں کام کرنے کے تجربے کو بیان کیا. انہوں نے کہا کہ مجھے کپل شرما کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا، وہ مجھ سے اکثر رہنمائی لیا کرتا تھا، ہم سکرپٹ کے مطابق ہی بات کیا

کرتے تھے لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوا کہ ہم پاکستانی سٹیج کے موڈ میں چلے گئے اور میں نے پاکستانی سٹیج کی جگتیں شروع کر دیں لیکن میں نے محسوس کیا کہ وہاں بیٹھے شائقین نے ان جگتوں کو بہت زیادہ پسند کیا. نسیم وکی نے کہا کہ میرا آج بھی کپل سے رابطہ ہے، ہماری دوستی بہت اچھی ہے. بے شک ہم ایک دوسرے کے ساتھ کام تو نہیں کررہے لیکن ہمارے رابطے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، کپل نہایت ہی عاجز انسان ہے اسی لئے اللہ نے اسکو اتنی شہرت سے نوازا ہے.

Comments are closed.