بھارتی معروف کامیڈین کپل شرما پھنس گئے ہیں مشکل میں، ان کے خلاف امریکی ریاست نیویارک میں مقدمہ درج ہوا ہے. اطلاعات کے مطابق کپل شرما نے 2015 میں شمالی امریکہ کا دورہ کیا تھا اور اس دورے میں انہیں چھ شہروں‌ میں فارم کرنا تھا لیکن انہوں نے صرف پانچ شہروں کا دورہ کیا اور واپسی کی راہ لے لی جبکہ انہیں جو رقم کی ادائیگی کی گئی تھی وہ چھ شہروں میں‌ پرفارم کرنے کی گئی تھی. کمپنی کی مالکہ جیٹلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کپل شرما سے متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کسی قسم کے رابطے کا کوئی جواب نہیں دیا اور ہی اپنی کمٹمنٹ پوری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے. اس لئے ان کو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا ہے.جیٹلی نے کہا کہ کپل شرما نے اپنے معاہدے کی خلاف

ورزی کی ہے اور یہ مقدمہ ان پر درج ہو چکا ہے اور امریکہ کی ریاست نیویارک کی ایک عدالت میں زیر التوا ہے جیسے ہی اس کی باری آئی یقینا کپل شرما کے خلاف کاروائی ہوگی اور انہیں‌ جوابدہ ہونا پڑے گا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا.
جیٹلی کے اس بیان کے حوالے سے تاوقت کپل شرما کی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا. یاد رہے کہ کپل شرما بھارت کے ایک بہت بڑے کامیڈین اور میزبان ہیں جو کپل شرما شو کے نام سے ایک پروگرام کرتےہیں ان کے اس شو میں نامور شوبز ستارے آتے ہیں اور شو میں کپل کے ہنسی مذاق سے خوب محظوظ بھی ہوتے ہیں.

Shares: