کراچی:چارپولیس مقابلوں کےدوران 8 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی: سائٹ سپرہائی وے، سرسید، اسٹیل ٹاؤن اور کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 8 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔کراچی سے ذرائع کے مطابق ایک پولیس مقابلہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ناردرن بائی پاس پر کیا جس میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اسامہ ولد پرویز اور جبار ولد حاجی مجاز کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی جس کا نام شمس عرف سلے معلوم ہوسکا ہے فرار ہوگیا، ملزمان سے ایک بے بی کلیشن تیس بور، ایک نائن ایم ایم پستول مع ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں اسیر سزائے موت کے قیدی نے خودکشی کرلی
ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے سب انسپکٹر سید فیصل جعفری کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان نے گزشتہ سال فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ کر کے 11 سالہ مجاہد ولد اللہ داد کو زخمی کیا تھا جس کا مقدمہ سائٹ سپرہائی وے تھانے میں درج ہے، گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے، گرفتار ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد ان کے فرار و دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔
کینیڈا میں منشیات سے بھرا بیگ لے جانے والا کبوتر گرفتار
ایک اور مقابلہ سرسید پولیس کی جانب سے نارتھ کراچی سیکٹر7-D/1 ڈسکو موڑ یونس مسجد کے قریب ہوا، مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت 22 سالہ عبد اللہ ولد محمد نبی کے نام سے ہوئی، ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول مع ایمونیشن، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ڈیرہ غازیخان :ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولران ایکشن،ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر آٹاڈیلروں کو…
اسی طرح اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گلشن حدید فیز II چوکی نمبر 6 فلٹر پلانٹ کچے راستے سے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت ساحل ولد آصف، ذیشان ولد جاوید اور سلامت ولد مینوئل کے نام سے ہوئی، ملزمان کے دیگر چند ساتھی فرار ہوگئے، ملزمان سے 3 پستول مع ایمونیشن، 3 موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی، ملزمان اسٹریٹ کرائم، چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد ان کے فرار و دیگر ساتھیوں اور وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جائے گی۔
شہر قائد، پولیس کی کاروائیاں،گھناؤنا دھندہ کرنیوالے گرفتار
ایک مقابلہ کورنگی پولیس کا بھی ہوا جس نے بلال چورنگی ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، زخمی ڈاکوؤں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا کیا، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈاکوﺅں کی شناخت 25 سالہ وقآص ولد خان نواز اور 20 سالہ عمران ولد نثار شاہ کے نام سے کی گئی، ملزمان سے تیس بور کے دو پستول، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز، چوری اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، گرفتار ملزمان سے علاج و معالجے کے بعد تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔