شہر قائد کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے اموات کے حوالہ سے میڈیکل بورڈ نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں
مواچھ گوٹھ کیماڑی میں 18 افراد کی پراسرار موت ہوئی تھی جن کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ علاقے میں زہریلی گیس پھیلنے سے موت ہوئی ، حکومت نے میڈیکل بورڈ تحقیقات کے لئے تشکیل دیا تھا جس کی رپورٹ آ گئی ہے، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں کمیاڑی میں 18 افراد کی موت ہوئی تھی، محکمہ صحت نے پہلے اموات کی وجہ صرف خسرہ بتائی تھی مرنے والوں میں زیادہ تر 2 سے 4 سال کے بچے تھے، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق اموات زہریلی گیس سے ہوئیں اموات کا نتیجہ پوسٹ مارٹم، کیمکل ایگزامنیشن اور وائرولوجی کی مدد سے نکالا گیا ،غیر قانونی فیکڑیوں سے نکلنے والی گیس سے لوگ متاثر ہوئے گیس کے اخراج سے لوگوں کو شدید الرجی، پھیپھڑے اور تولیدی نظام متاثر ہوا
قبل ازیں پولیس سے کیماڑی واقعے کی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کر دی ہے پولیس کی جانب سے سیپا رپورٹ کی روشنی میں تیار کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 17 فروری 2020 کو کے پی ٹی ٹرمینلز 15 اور 16 (Eastern Warf) پر دھویں کا مشاہدہ کیا گیا ان ٹرمینلز پر درآمد شدہ مضر صحت خام مال کو اَن لوڈ کیا جا رہا تھا، ٹرمینلز پر طویل عرصے سے موجود کنٹینرز میں خطرناک کیمیکلز پائے گئے اور خام مال اور سویابین کی وجہ سے متاثرہ علاقے میں ایئر کوالٹی خراب تھی تحیقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خام مال اور سویابین کے باریک ذرات کی شکل میں پھیلے ہوئے دھول کی وجہ سے آبادی کو خطرات لاحق ہیں۔ کے پی ٹی کی بنیادی ذمہ داری ہےکہ ماحولیات سےمتعلق قوانین پر مکمل عمل درآمد کرے لیکن کےپی ٹی نےماحولیات اور ایئر کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات نہیں کیے رپورٹ میں کہا گیا کہ کے پی ٹی کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پورٹ پر کام کرنے والے لوگ اور قریبی رہائشی علاقوں کے مکین زہریلی اور خطرناک گیسوں سے متاثر ہو رہے ہیں، ہوا کا معیار انسانی صحت اور ماحول کے لیے انتہائی نقصان دہ پایا گیا ہے سیپا رپورٹ کے مطابق فروری 2020 میں جاں بحق ہونے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔ تمام رپورٹس آنے پر موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ مرنے والوں کے ورثا کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔
زہریلی گیس، جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں کروایا گیا؟ مبشر لقمان نے اٹھایا اہم سوال
زہریلی گیس کہاں سے خارج ہو رہی؟ سراغ لگا لیا گیا، مقدمہ درج
زہریلی گیس سے اموات، معاملہ عدالت پہنچ گیا، درخواست دائر
زہریلی گیس سے کراچی کے شہری پریشان، ہلاکتیں 9 ہو گئیں، تعلیمی ادارے، فیکٹریاں ،دکانیں سب بند
زہریلی گیس، تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم،ڈاکٹرز کا کیا کہنا ہے؟