کراچی،بارش ختم ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے ،گلیوں میں پانی تاحال موجود،آج بھی بارش کا امکان

0
63

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہرقائد کراچی میں بارش ختم ہوئے گھنٹوں گذر گئے، پانی کی نکاسی کا کام شروع نہ ہوسکا

ڈسٹرکٹ سینٹرل کی گلیوں میں اب تک بارش کا پانی موجود ہے،گلیوں میں گندے پانی اور کچرے کے بھی ڈھیر لگ گئے ،دوسری جانب ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں گزشتہ شام سے معطل سوئی گیس کی فراہمی تاحال بحال نہ ہوسکی

شدید بارش کے بعد سرجانی ٹاون، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، گلبرگ، اورنگی ٹاون، یوسف گوٹھ،سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقے شدید متاثر ہوئے۔ مختلف علاقوں میں بارش ہوتے ہی کئی کئی فٹ تک پانی بھر گیا، سڑکوں پر شہری ٹریفک میں پھنس گئے، گاڑیاں بند ہوگئیں۔

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 نوجوان جان سے گئے۔ بارش کے بعد شہر میں کرنٹ لگنے سے 1 شخص جاں بحق ہوا۔ اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں 2 موٹر سائیکل سوار نالے میں جا گرے،

کراچی میں بارش ہوتے ہی جب سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، گلیاں تالاب اور محلے سوئمنگ پولز میں تبدیل ہوئے تو ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثرہوئی۔ سندھ رینجرز ایسی صورتحال میں فوری طورپر شہریوں کی مدد کے لیے پہنچی اور امدادی کاموں میں مصروف ہوگئی۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز نے ٹریفک کی روانی بحال کرانے میں ٹریفک پولیس کی بھرپور مدد کی۔

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے

کراچی ڈوبنے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو ہوش آ گیا،اجلاس میں اہم حکم دے دیا

کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

نارتھ ناظم آباد شادمان ٹاون میں نالے بپھر گئے۔ بارش اور سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، شارع پاکستان اور راشد منہاس روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک شہری پھنسے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 186 ملی میٹر، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں 106، گلشن حدید میں 77 اور پی اے ایف بیس مسرور پر 54 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کراچی میں بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی صورتحال آج بہتر ہے۔ حکومت سندھ کی انتظامیہ سڑکوں پر ہے اورمسائل کے حل کے لیے بھی ہماری ٹیم موجود ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں 185 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ شہر میں بارش ہونے سے مشکلات ضرور ہوتی ہیں۔ کراچی کو تباہ کرنے میں بہت سے لوگوں کا ہاتھ ہے۔ کراچی میں جولائی سے 38 نالوں پر کام شروع کردیا تھا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز کی طرح آج بھی شہر قائد میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

کراچی کی تقسیم کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے،مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

Leave a reply