کراچی کے مسائل درست نہیں‌ ہوپائے کہ بارشوں کا ساتواں سپیل بھی آن پہنچا

0
42

کراچی کے مسائل درست نہیں‌ ہوئے بارشوں کا ساتواں سپیل بھی آن پہنچا

باغی ٹی وی :کراچی میں مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ طوفانی بارشوں سے ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں ایک بار پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے اور سندھ کے نشیبی علاقے دوبارہ زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب بارشوں کو ختم ہوئے چار روز گزر گئے لیکن تاحال کراچی میں مکمل نکاسی آب نہ ہو سکی۔ شہر کے متعدد انڈر پاسز میں اب بھی پانی جمع ہے۔

صدر پارکنگ پلازہ کے قریب نالہ ابلنے کے خدشے کے باعث سڑک پر عارضی بند بنا دیا گیا ہے جبکہ کورنگی کازوے روڈ چھ روز بعد بھی ٹریفک کے لیے نہ کھل سکا۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق خیابان سحر کا ایک حصہ کلیئر کرا دیا گیا ہے جبکہ پاک فوج اور پاکستان بحریہ کی ٹیمیں مشکل میں پھنسے کراچی والوں کی مدد میں مصروف ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے کراچی کے انڈر پاسز کو بھی کلیئر کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے انجینئرز نے گزری انڈر پاس کلیئرکردیا،کے پی ٹی پی سوک سنٹر،محسن بھوپالی اور گولیمار انڈرپاس کوٹریفک کیلئے کھول دیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہرمیں پمپوں کے ذریعے پانی نکالاجارہاہے،خراب گاڑیوں کوہٹانے کے لیے پاک فوج کی ریکوری گاڑیاں کام کر رہی ہیں،سیلاب میں پھنسے افراد کوتیارکھانا فراہم کیا جارہا ہے،آرمی کے 3 فیلڈ میڈیکل سنٹرمتاثرین سیلاب کوطبی امدادفراہم کررہے ہیں،آ32 ایمرجنسی میڈیکل اور56ریلیف کیمپ کام کررہے ہیں،

خیال رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ شہرمیں اشیائے خورونوش سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اوررسد بھی متاثر ہے۔

شہر کے متعدد فیول اسٹیشن پر بجلی اور تیل کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کراچی کے باڑوں سے دکانوں تک دودھ کی فراہمی بھی متاثرہے۔

کراچی میں پاک فوج کاریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری،کونسے انڈر پاس کر دیئے کلیئر؟ بتا دیا

Leave a reply