شہر قائد میں باسکٹ بال کے فروغ کےلئے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی کاوشیں قابل تعریف ہے، غلام مرتضی بلوچ
کراچی ۔ یکم اگست (اے پی پی)صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ شہر قائد میں باسکٹ بال کے فروغ کےلئے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی کاوشیں قابل تعریف ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو این آئی سی وی ڈی کراچی میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ وفد میں فرحت مرتضی، ٹینس سٹار علیشہ چوہدری اور ایڈمنسٹریٹر این آئی سی وی ڈی کراچی ملک حمید اللہ بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ شہر کراچی سمیت صوبے میں کھیل اور کھلاڑیوں کو جہاں میری ضرورت ہوئے میں مکمل تعاون کرونگا ۔ اس موقع پرکراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ سے اپیل کی کہ ضلع ملیر اور ڈسٹرکٹ کونسل میں باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کو یقینی بنا یا جائے تاکہ ملیر اور ڈسٹرکٹ کونسل کے دور افتادہ علاقوں کے نوجوان بھی باسکٹ بال کھیل سے استفادہ حاصل کرسکیں ۔








