قومی ترانہ وائلن پر کیوں بجایا؟ عراق میں تنازع کھڑا ہوگیا

0
114

بغداد: قومی ترانے کو غلط جگہ بجانے پر عراق میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا . اس حوالے سے فٹبال چیمپئن شپ کے دوران عراق کا قومی ترانہ وائلن پر بجانے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں منتظمین نے قومی ترانے کو وائلن پر بجایا اور اس پر خواتین نے بھی رقص کیا۔

دوسری طرف اس معاملے پر بحث کرتے ہوئے عرب میڈیا مذہبی رہنماوں کے حوالے سے کہا ہے کہ قومی ترانے کو وائلن پر بجانےوالی گلوکارہ کو کڑی سزا دی جائے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کربلا شہر میں منعقد ہوئی تو وہاں پر رہائشی اکثریتی عوام نے اس اقدام کو کربلا کی توہین قرار دیا۔

دوسری جانب کربلا کی مقامی حکومت کا کہنا ہےکہ فٹ بال مقابلے کی افتتاحی تقریب میں ترانے کے بعد کچھ حلقوں نے اعتراض کیا اس اقدام میں حکومت کا کوئی کردار نہیں جبکہ معاملہ سامنے آنے کے بعد اس کی تفتیش شروع کردی گئی۔

Leave a reply