موٹر سائیکل چھین کرافغانستان اسمگلنگ کرنیوالا گینگ گرفتار

0
39
موٹر سائیکل چھین کرافغانستان اسمگلنگ کرنیوالا گینگ گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

ڈسٹرکٹ سینٹرل شاہراہِ نور جہاں پولیس نے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر افغانستان براستہ کوئٹہ اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے 5 کارندے گرفتار کر لیے شاہراہِ نور جہاں کی حدود ٹینکی گراؤنڈ پر 18 دسمبر کی رات ہونے والے پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان حنظلہ اور حسنین کے ہوشربا انکشافات کے بعد کاروائی عمل میں لائی گئی حنظلہ اور حسنین زخمی حالت میں گرفتار ہوئے تھے جنکے انکشافات اور نشاندہی پر انکے گینگ کے دیگر 3 مزید ملزمان گرفتار کر لیے گئے ملزمان حنظلہ اور حسنین نے 17 دسمبر کو بلاک آئی میں دورانِ ڈکیتی ایک سیکیورٹی گارڈ محمد شریف کو گولی مار کر زخمی کرکے فرار ہونے کا بھی اعتراف کر لیا

ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل، ویسٹ سمیت دیگر علاقوں میں بھی اسٹریٹ کرائم چھینا جھپٹی سمیت متعدد 125 موٹر سائیکل چھیننے کا اعتراف کیا گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان ولد احمد خان ، عابد علی ولد حضرت منیر اور سمیع اللہ ولد طارق داد خان کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 سے زائد چھینے ہوئے موبائل فون، 1 عدد پسٹل 32 بور، 1 عدد 125 موٹر سائیکل، 1 عدد 70 موٹر سائیکل نقد رقم اور دیگر کاغذات برآمد کئے گئے چھینے ہوئے موبائل فون کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینے گئے ہیں جسکے ریکارڈ اور مقدمات کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں ملزمان سے شاہراہِ نور جہاں بلاک Q پہاڑ گنج سے ایک شہری شیر علی سے چھینا ہوا موبائیل فون بھی برآمد ہوا جسکا مقدمہ 760/2022 پہلے سے درج ہے ملزمان کو دیگر وارداتوں میں بھی حسبِ ضابطہ گرفتار کیا جائے گا جبکہ تھانہ شاہراہِ نور جہاں میں بھی مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

Leave a reply