کراچی چڑیاگھر کے باہر اضافی پارکنگ چارجز لینےپر انچارج معطل
کراچی میں چڑیا گھر کے باہر 20 اور 30 روپے آفیشل پارکنگ چارجز کے بجائے 100 روپے وصول کرنے پر چھڑیا گھر کے انچارج کو معطل کر دیا۔گزشتہ روز صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران زیادہ چارجز لینے والوں کو فوری معطل کر دیا۔ناصر حسین شاہ نے کے ایم سی سے بھی پوچھ گچھ کی اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر پارکنگ کے ایم سی کوئی جواب نہ دے سکے۔صوبائی وزیر نے لیے گئے اضافی چارجز شہریوں کو واپس کروائے جبکہ ایس ایس پی کو فون کرکے ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم دیا۔پارکنگ مافیا جعلی پرچیوں کے ذریعے 100روپے وصول کر رہا تھا.