کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے میئر کراچی وسیم اختر کا کراچی صاف کرنے کا چیلنج قبول کرلیا.
تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو کراچی کا کچرا صاف کرنے کا چیلنج دیا تھا، جسے مصطفیٰ کمال نے قبول کرلیا ہے. وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ "مصطفیٰ کمال صرف باتیں ہی کرسکتیں ہیں، اگر مصطفیٰ کمال میں اتنی ہی ہمت ہے تو کراچی کا کچرا خود ہی صاف کیوں نہیں کردیتے؟ میں انہیں ذمہ داری دیتے ہوئے کچرا صاف کرنے کی ٹیم کا ہیڈ بناتا ہوں، وہ میرا چیلنج قبول کریں” تاہم اب مصطفیٰ کمال نے وسیم اختر کا چیلنج قبول کرلیا ہے. لیکن اب دیکھنا ہوگا کہ مزید اس میں کیا پیشرفت ہوتی ہے.
واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے وسیم اختر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وسیم اختر سے کراچی کی صفائی کا کام نہیں ہوسکے گا وہ صرف ڈرامے ہی لگا رہے ہیں. جس پر وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو کراچی صاف کرنے کا چیلنج دیا تھا، جسے اب مصطفیٰ کمال نے قبول کرلیا ہے.








