کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز، کراچی سول ہسپتال کی او پی ڈی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

کوویڈ-19-کے-بڑھتے-کیسز،-کراچی-سول-ہسپتال-کی-او-پی-ڈی-بند-کرنے-کا-نوٹیفیکیشن-جاری #Baaghi

کراچی : سول ہسپتال کی انتظامیہ نے کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے سول ہسپتال کی انتظامیہ نے غیر معینہ مدت تک او پی ڈی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے کراچی میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا-

او پی ڈی میں جن ڈیپارٹمنٹ کو بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس میں آئی او پی ڈی ؛ ای این ٹی او پی ڈی ، سرجیکل او پی ڈی ، آرتھوپیڈک او پی ڈی ،اسکن اور ڈینٹل او پی ڈی شامل ہے-

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 24 اعشاریہ 82 فیصد تک جا پہنچی، وہیں اندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح میں 100 فیصد اضافہ ہو گیا۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 783 ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 1 ہزار 932 کیسز مثبت آئے ہیں۔

حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ ہوئی، جہاں 915 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 58 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کراچی اور حیدر آباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 87 فیصد سے بڑھ کر 3 اعشاریہ 40 فیصد ہو گئی۔

اندرونِ سندھ کے مختلف اضلاع میں 9 ہزار 344 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 318 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہےگزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کی شرح 1 ہفتے میں بلند ترین 12 اعشاریہ 74 فیصد رہی۔

Comments are closed.