کراچی دھماکے کا مبینہ سہولت کار شہر قائد سے ہی گرفتار

0
40

کراچی دھماکے کا مبینہ سہولت کار شہر قائد سے ہی گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے تعلیمی ادارے میں ہونے والے خود کش حملےکے بعد تحقیقاتی اداروں نے سر جوڑ لئے ہیں

قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو چکے ہیں، حملہ کیسے ہوا؟ خاتون کہاں سے آئی، بارود کیسے پہنچا، خاتون کو کس نے استعمال کیا، اور کون کون شامل ہے،تحقیقاتی ادارے تحقیقات میں مصروف عمل ہیں وہیں، کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشتبہ کار سوارکو گرفتارکیا ہے،سیکیورٹی اداروں نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر،سکیم 33میں چھاپے مارے جس میں مشتبہ کار سوار کو شامل تفتیش کر لیا کار سوار کو خودکش بمبارخاتون کی مبینہ سہولت کاری میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں دو کاریں داخل ہوئی تھیں ، ایک بغیر نمبر پلیٹ کے کار تھی جبکہ دوسری کار پر نمبر پلیٹ تھی، جس شخص کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا ہے وہ اس کار کا مالک ہے جس کی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی،

دوسری جانب کراچی کے بعد اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کو سکیورٹی خدشات سامنے آ گئے، نمل یونیورسٹی کو دہشت گرد مبینہ طور پر ٹارگٹ کر سکتے ہیں اسلام آباد پولیس نے نمل یونیورسٹی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر لئے ایک ایس پی۔ڈی ایس پی اور پولیس 11 اہلکار تعینات کر دیئے گئے،. سیف سٹی کی فالکن گاڑی نمل کے ارد گرد گشت کرے گی اسلام آباد پولیس کی سمارٹ کار نمل یونیورسٹی کے ارد گرد رہے گی نمل یونیورسٹی کے گردو نواح میں کسی مشکوک شخص کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2چینی باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکہ ایک خاتون نے کیا تھا جس کی شناخت ہو چکی ہے کالعدم تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خاتون خود کش بمبار کی تصویر بھی جاری کی تھی،

Leave a reply