منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے دہشت گرد ملزمان گرفتار

0
43
arrest

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نے منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے دہشت گرد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے ایرانی کیمپ کے مخصوص علاقوں میں دہشت گردی قائم کر رکھی تھی اور علاقے کو نوگو ایریاء بنانے کی کوشش کررہے تھے۔ملزمان نے گزشتہ دنوں بھی گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پر حملہ کیا تھا۔ملزمان ایرانی کیمپ میں چھپ کر مقیم منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتے تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضے سے 02 عدد ہینڈ گرنیڈ، غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور موبائل فونز برآمد کیا گیا ہے،ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی و اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج، تفتیش جاری ہے، گرفتار ملزمان میں حمزہ ولد طاہر حسین، شیر علی ولد شاہ نواز حسین اور باقر علی ولد ذاکر حسین شامل ہیں۔

دوسری جانب ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے دو مختلف کامیاب کاروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے بارہ کلو سے زائد تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے، گرفتار ملزمان میں واجد عرف بابو، عبداللّٰہ عرف جانان، محمد احمد اور محمد عارف شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

Leave a reply