کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پی ایس پی کا جنرل ورکرز اجلاس، مصطفیٰ کمال نے کیا خطاب

0
48

کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پی ایس پی کا جنرل ورکرز اجلاس، مصطفیٰ کمال نے کیا خطاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں جنرل ورکرز اجلاس میں کارکنان سے خطاب کیا. اس موقع پر صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائمخانی بھی موجود ہیں

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کیا مہاجروں کے لئے یہ بات اچھی نہیں کہ لاڑکانہ، خیر پور کا سندھی، بلوچی، پنجابی مہاجروں کے لئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہیں اور ان کے لئے تالیان بجاتے ہیں، پہلے مہاجر کے نام پر سیاست کی جاتی تھی، طعنوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، نفرت اور اندھیرے کے دورے سے نکل آئے، بند گلی سے نکل آئے، اب پی ایس پی کے علاوہ کسی کے پا س کوئی راستہ نہیں، اللہ کے ہاں دیرہے اندھیر نہیں، مصطفیٰ کمال سب کو ساتھ لے کر چلے گا

خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کراچی کی کسی سیاسی جماعت سے مقابلہ کرنے کے لیے نہیں بنائی گئی بلکہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں سے مقابلہ کرکہ عوام کو انکا حق دلوانے کے لیے بنائی گئی ہے،حقیقت تو یہ ہے کہ جو کراچی کی پارٹی ہے وہ گروپ بندی کا شکار ہے،میں حکومت سے کہتا ہوں کہ ایم کیوایم سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، یہ حکومت سے کبھی بھی علیحدہ نہیں ہونگے، آپ خود حکومت چھوڑ دینگے لیکن یہ حکومت نہیں چھوڑیں گے، کیونکہ انکی کرپشن کی سانسیں حکومت کی ڈور سے بندھی ہوئی ہیں،یہ جس دن حکومت سے باہر آئیں گے اسی دن سب گرفتار ہوجائیں گے۔

Leave a reply