باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا فوکس اس وقت بلدیاتی انتخابات پر ہے کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے،

وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ امید ہے ایم کیوایم کوئی غیرسیاسی فیصلہ نہیں کرے گی،عمران خان عوام کی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کاسوچ رہے ہیں، عمران خان دہشتگردوں کو شکست دینے کے بجائے ذاتی مفاد کو دیکھ رہے ہیں،جنیوا کانفرنس کامیاب رہی،جنیوا کانفرنس میں دوست ممالک نے پاکستان کیلئے بڑی امداد کا اعلان کیا،سندھ میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے،عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدہ توڑنے کی کوشش ہے اس وقت ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے اوردنیا ہماری مدد کو تیار ہے،بلدیاتی ہوں یا عام انتخابات، پیپلزپارٹی ڈرنے والی جماعت نہیں،ملکی مفاد میں نہیں کہ فی الفور عام انتخابات کرائے جائیں،عمران خان جمہوریت اور معیشت دونوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تو ہم اپنے نمبر پورے کرکے دکھائیں گے،ایم کیوایم سے درخواست ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں، عوام سے اپیل ہے کہ کل بڑی تعداد میں نکلیں اور ووٹ دیں، ایم کیوایم کے بلدیاتی امیدواروں سے بھی درخواست ہے کہ وہ مایوس نہ ہوں،پیپلزپارٹی اورایم کیوایم رابطے میں ہیں،نظام کی بہتری کیلئے ملکر کام کرناچاہیے،کراچی والے چاہتے ہیں کہ شہر کا میئر جیالا ہو،

دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے عوام کے لئے پیغام میں کہاہے کہ کراچی ہم سب کا ہے، اس کی ترقی کیلیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو انسانی حقوق اور برابری پریقین رکھتی ہے،

علاوہ ازیں سندھ بلدیاتی انتخابات کادوسرامرحلہ،الیکشن کمیشن کا ووٹرزکیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ،ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹرز اپنا قومی شناختی کارڈ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئےساتھ لائیں ووٹرز کا زائد المیعاد شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہوگا ،ووٹر زکے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی قابل قبول نہیں ہوگی،

 شہر قائد کراچی میں بلدیاتی الیکشن کل اتوار کو ہوں گے

بلدیاتی انتخابات کیلئے پالیس کی جانب سےسیکیورٹی پلان مرتب

اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا

سجاول میں کل 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ 194 پولنگ اسٹیشن پر پولیس کہ نگرانی میں پولنگ سامان روانہ کیا جارہا ہے ۔251 نشستوں پر 95 امیدوار مدمقابل ہیں ۔ سجاول ضلع کی ضلع کونسل کی 37 نشستوں میں سے 28 نشستوں پر مختلف امیدوار بلامقابلا کامیاب ہوچکے ہیں پیپلز پارٹی جمیعت علمائے اسلام پی ٹی آئی قومی عوامی پارٹی تحریک لبیک اور آزاد امیدواران کی درمیان مقابلے ہونگے

حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئیے سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے،پبلک اسکول میں پولنگ عملے کو سامان دیا جارہا ہےعملے کو بیلٹ باکس،بیلٹ پیپرز اور مہر سمیت دیگر سامان مہیا کیا جارہا ہے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ،مرکزی دفتر کے اطراف خاردار تاریں نصب کر دی گئی ہیں،مٹیاری : سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مٹیاری ضلع میں کل دنگل سجے گا تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ضلع مٹیاری کی تیس یونین کونسل ایک میونسپل اور چھ ٹائون کمیٹیز پر مقابلہ ہوگا۔۔ ضلع مٹیاری کے کل 3 لاکھ 68 ہزار 589 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار 831 جبکہ خواتین کی تعداد 1لاکھ 72 ہزار 758 ہے ووٹرز کے لیے ضلع بھر میں کل 345 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں مرد پولنگ اسٽيشن کی تعداد 80، خواتین کی 80 اور 185 پولنگ اسٹیشنس مشترکہ رکھی گئی ہیں۔ مجوعی طور پر ضلع بھر میں 1040 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں مرد بوتھ کی تعداد 541 اور خواتین بوتھ کی تعداد 499 رکھی گئی ہے ایک میونسپل 6 ٹائون کمیٹیز اور 30 یونین کائونسلز پر 715 امیدواروں میں دنگل ہوگا ،مٹیاری ضلع بھر میں 43 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ کائونسل کے 1 امیدوار فوت ہوچکا ہے ضلع مٹیاری میں 2596 پولیس اہلکار 83 پولیس موبائلز اور 102 رینجرز کے جوان ڈیوٹی پر تعینات ہونگے

بلدیاتی الیکشن، سیہون کی تمام پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس و حساس قرار دے دی گئیں.ایس ایس پی جامشورو عمران قریشی نے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ سیہون تحصیل کی 35 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں، سیہون کی 91 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دی گئی ہیں جہاں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں،بھان سعیدآباد شہر میں 7 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں،سیہون شریف سٹی کی 27 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں،تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ اسپیشل برانچ اہلکار بھی تعینات ہونگے رینجرز کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، جہاں رینجرز کی ضرورت ہوگی وہاں پر رینجرز کو مقرر کریں گے،امن امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلیئے پولیس ہر وقت الرٹ ہوگی،

دادو میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل سجنے کو تیار ہے، انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے، ضلع میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 12 ہزار 472 ہے ،مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 191 ہے ،خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 281 ہے ،دادو میں 638 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں الیکشن میں 1425 امیدوارحصہ لے رہے ہیں ۔ الیکشن سے قبل 82 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ،کامیاب ہونے والوں میں پی پی پی کے 62 پی ٹی آئی 15 آزاد امیدوار 02 سمیت 3 دیگر شامل ہیں،

Shares: