کراچی پولیس نے شہر میں ماہ فروری میں ہونے والے جرائم کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق فروری میں جرائم کی صورتحال گھمبیر رہی اور ضلع شرقی میں سب سے زیادہ وارداتیں ہوئیں پولیس رپورٹ کے مطابق فروری میں مجموعی طور پر 39افراد مختلف واقعات میں قتل ہوئے، خواتین سے اجتماعی زیادتی کے 4 واقعات پیش آئے جب کہ8کاریں چھین لی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جرائم کے حوالے سے ضلع شرقی سب سے پہلے نمبر پر رہا جہاں ذاتی دشمنی، جھگڑے اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران 18افراد قتل ہوئے، ضلع شرقی میں کاریں چھیننے کے 7 واقعات پیش آئے جب کہ ضلع شرقی میں 3 خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی رپورٹ ہوئی۔

Shares: