شہزاد رائے کے بچپن کے دوست کا امریکا سے کراچی آتے ہوئے اچانک انتقال

0
37

معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کے بچپن کے دوست کا امریکا سے کراچی آتے ہوئے انتقال ہوگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے اپنے دوست نواز سیانی کی آخری تصویر شیئر کی جس میں وہ دبئی ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ نواز سیانی میرے بچپن کا دوست تھا جو امریکا میں مقیم گلوکار نے لکھا کہ نواز امریکا سے کراچی آرہا تھا اور اس نے مجھے آخری مسیج کیا تھا کہ میں چند گھنٹوں میں تمہیں ملوں گا۔

Leave a reply