باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں گھناؤنا دھندہ کرنیوالی نادیہ کو گرفتار کر لیا گیا

پاکستان رینجرز (سندھ) اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کیماڑی کے علاقے نٹی جٹی پُل سے منشیات فروشی میں ملوث ملزمہ نادیہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمہ کے قبضے سے 3.5 کلو گرام حشیش اور ایک عدد موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو نٹی جٹی پل کے مقام سے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب ملزمہ منشیات کی سپلائی کے لیے پہنچی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے کیماڑی، منگھو پیر اور گردونواح کے علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزمہ کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

گرفتارملزمہ کوبمعہ منشیات اور موبائل فون مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

Shares: