ضلعی انتظامیہ نے گجر نالہ پر انسداد تجاوزات آپریشن کا شیڈول جاری کردیا کل 8 فروری سے گجر نالہ پر بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آپریشن کی قیادت کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل کرے گا۔بلدیہ عظمی کراچی انسداد تجاوزات سیل کے 100 افسران و اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا نالوں اور انکے اطراف تجاوزات کے خاتمے کیلئے پولیس و رینجرز کی نفری بھی طلب کی گئی ہے۔آپریشن کیلئے 50 پولیس اہکار ، 15 خواتین اہلکار اور 25 رینجرز اہلکار بھی طلب کر لے گئے۔کاروائی کیلئے اینٹی انکروچمنٹ فورس کے 65 اہلکار بھی طلب کیے گئے ہیں۔
اسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈاکٹر حسان طارق کو آپریشن کیلئے تمام انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور کاروائی میں واٹربورڈ ، ایس بی سی اے اور ریونیو بورڈ حکام بھی شریک ہونگے۔ڈپٹی کمشنر وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved