لا پتہ کوہ پیما کی تلاش آج پھر ہوگی

0
28

لا پتہ کوہ پیما کی تلاش آج پھر ہوگی

باغی ٹی وی :کے ٹو سر کرنے کے دوران پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور دیگر دو غیر ملکی لاپتہ ہوگئے، تلاش کیلئے آپریشن آج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں، آئس لینڈ کے وزیر خارجہ اور شاہ محمود قریشی میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

کے ٹو کو سردیوں میں فتح کرنے کی مہم، نامور پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ ،آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جان پابلو انتہائی بلندی پر پہنچنے کے بعد واپس نہیں پہنچ سکے۔علی سدپارہ سمیت دیگر کوہ پیماؤں کا جمعہ سے کیمپ سے رابطہ منقطع ہے،ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوہ پیما ٹیم کی تلاش کی گئی لیکن خراب موسم اور تیزہواؤں کے باعث ریسکیو آپریشن کامیاب نہ ہوسکا۔ آرمی کے ہیلی کاپٹر نے 7000 میٹر کی بلندی تک پرواز کی اور واپس سکردو لوٹ گئے۔

مہم جوئی میں علی سد پارہ کے ساتھ ان کے بیٹے ساجد سد پارہ بھی موجود تھے جو آکسیجن ریگولیٹر خراب ہونے پر بحفاظت کیمپ ون میں پہنچ گئے۔

پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ ساتھیوں سمیت لاپتہ،رابطہ منقطع:وزیراعظم اورآرمی چیف کا تلاش تیزکرنے کاحکم

Leave a reply