کراچی، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز

0
73

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں سے جانی اور مالی نقصان پر پوری قوم فکرمند ہے۔

ملک میں بارشیں اور سیلاب،پاک فوج عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے پرعزم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ وفاقی حکومت کا عزم ہے صوبائی حکومت اور فوج کے جوانوں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہچانے کا عمل جلد مکمل ہواور امدادی سرگرمیوں میں کوئی کمی نہ رہے۔


مریم نواز نے مزید لکھا کہ کراچی میں مون سون بارشوں سے جانی اور مالی نقصان پر پوری قوم فکرمند ہے۔ کراچی! ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

کراچی: موسلادھار بارش، متعدد علاقے ڈوب گئے، گھروں میں پانی داخل، کرنٹ لگنے سے 3 جاں بحق

 

قبل ازیں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری طوفانی بارش سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ان کی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بات ہوئی ہے، کراچی میں موسلا دھار بارشوں سے نقصانات پر دکھ ہے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ سندھ حکومت وزیرِ اعلیٰ سندھ کی قابل قیادت میں زندگی کو معمول پر لائے گی۔وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

مزید برآن وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر دکھ ہے، کرنٹ لگنے جیسے واقعات کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔وزیرِ اعظم نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر افسوس اور متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ اور مدد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

Leave a reply