مزید دیکھیں

مقبول

اسرائیلی وزیراعظم کی حماس کو سنگین نتائج کی دھمکی

اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے...

حافظ آباد :پولیس کی کارروائی، قتل کے 2 اشتہاری ملزم اور 2 منشیات فروش گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم...

ہر محب وطن قومی اداروں کے ساتھ دلی احترام سے کھڑا ہے،عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدراور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم...

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی...

جامعہ کراچی میں خودکش حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت

جامعہ کراچی میں خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں مبینہ خودکش بمبار کے والد کے گھر پر چھاپہ مار کر لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات قبضے میں لے کر مکان سیل کر دیا ہے۔

جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات سامنے آگئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر سے سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں آمدورفت ہوتی رہی اس ہی گھر میں کچھ ہفتے قبل خاتون خودکش بمبار کی بہن اسمہ کی شادی ہوئی تھی، خود کش بمبار شاری حیات بلوچ سات بہن بھائی ہیں، خود کش بمبار خاتون اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے خودکش بمبار کی ایک بہن بھی پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے، سی ٹی ڈی حکام نے اہم دستاویزات تحویل میں لینے کے بعد گھر کو سیل کر دیا۔

حملہ آور خاتون کے گلستان جوہر بلاک 13 میں واقع فلیٹ کی بھی تلاشی لی گئی اور فلیٹ کو سیل کر دیا گیا خاتون تین سال سے کرائے کے فلیٹ میں رہ رہی تھی، وہاں سے بھی دستاویزات قبضے میں لینے کے بعد فلیٹ سیل کر دیا گیا فلیٹ مالک سے بھی تفتیش کی گئی اور دھماکے کے مبینہ سہولت کار مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ خاتون کو لانے والا رکشا ڈرائیور بھی پکڑا گیا خاتون کا شوہر جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں مقیم تھا، دھماکے سے پہلے ہی بچوں سمیت غائب ہو گیا-

گزشتہ روز کراچی کے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خاتون خودکش بمبار کے شوہر کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا –

جامعہ کراچی دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کوقیمت چکانا پڑے گی، چین

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2چینی باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکہ ایک خاتون نے کیا تھا جس کی شناخت ہو چکی ہے کالعدم تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے خاتون خود کش بمبار کی تصویر بھی جاری کی تھی-

جامعہ کراچی میں ہونے والے دھماکے میں استعمال ہونے والی خود کش جیکٹ جو خاتون نے پہنی ہوئی تھی اس میں بارودی مواد کے ساتھ مہلک کیمیکل فاسفورس بھی استعمال کیا گیا ہے، بم ڈسپوزبل اسکواڈ کو خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والی پن موقع سے ہی مل گئی تھی جس سے معلوم ہوا کہ خودکش جیکٹ میں سی 4 کیساتھ بھاری مقدار میں فاسفورس بھی استعمال کیا گیا تھا کسی بھی خودکش دھماکے میں پہلی بارمہلک کیمیکل استعمال کیا گیا ہے کیمیکل کی وجہ سے دھماکے کے بعد گاڑی کو آگ لگی جس سے گاڑی کے اندر موجود افراد لقمہ اجل بن گئے جائے وقوع سے ملنے والے شواہد کو فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا –

خود کش حملہ آور خاتون کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی سامنے آیا ہے جس پر بحث جاری ہے، خاتون حملہ اور نے اپنے ٹویٹر سے گزشتہ روز ہی ایک ٹویٹ کی، شاران بلوچ کے نام سے بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا گیا ہے کہ رخصت اف اوران سنگت-براہوی زبان میں کی گئی اس ٹویٹ کا مطلب ہے کہ وہ جا رہی ہیں مگر یہ سنگت چلتی رہے گی،دھماکے والے روز 26 اپریل کو 2 بج کر 10 منٹ پر ٹویٹ کی گئی ہے جبکہ 2 بج کر 6 منٹ پر دھماکا ہوا-

کراچی یونیورسٹی دھماکہ،خودکش بمبار خاتون کی آخری ٹویٹ زیر بحث