کون کہتا ہے آئینی بحران ہے؟عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ ہیں،پرویز الہیٰ

0
85

کون کہتا ہے آئینی بحران ہے؟عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ ہیں،پرویز الہیٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ اس دن پنجاب اسمبلی میں جو کرائسز پیدا ہوئے اس کے ذمہ دار کون تھے

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے شہبازشریف کے کہنے پر پولیس پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئی پنجاب اسمبلی میں سارا مسئلہ پولیس کے آنے سے خراب ہوا ،پولیس نے حملہ کیا،ہماری ایک رکن آسیہ امجد وینٹی لیٹر پر ہیں،ڈپٹی اسپیکر نے بھاگ کر وزٹر گیلری سے الیکشن کروایا،وزیٹرز گیلری میں بیٹھ کر دوست مزاری نے ووٹنگ کرائی جو غیر قانونی ہے آئین میں ہے کہ جب تک نیا وزیر اعلیٰ آفس میں نہیں بیٹھتا پرانا ہی معاملات دیکھے گا،آج بھی اسمبلی کے اندر اور گیٹس پر پولیس تعینات کیے گئے ہیں آج بھی ڈیڑھ سو پولیس اہلکارسادہ کپڑوں میں اسمبلی کے اندر کیوں بیٹھے ہیں،

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ شریفوں کو گلی کوچوں میں کوئی نہیں پوچھتا تھا، ہم نے انہیں عزت دی،ساڑھے3 سے 4سال ان شریفوں کو اسمبلی میں بٹھایا،پانچ سال کے بعد بھی یہ شریف نہیں بدلے کیا عدالت اسمبلی کی کارروائی چلائے گی ؟کیا پولیس اہلکاروں نے اسمبلی معاملات سنبھالنے ہیں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے کہنے پرحملہ ہوا،الیکشن کرانے کا حکم عدالت کا تھا،ہم سب نے مانا،کون کہتا ہے آئینی بحران ہے؟عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ ہیں،شریفوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آیا ہے، پولیس نےہماری خواتین ارکان پرحملہ کیا،

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ہم نے اسمبلی میں ممبران کے وقار می اضافہ کیا،ابھی ن لیگ کو اختیار مکمل نہیں ملا دیکھ لیں کیا ہورہا ہے ن لیگی چاہتے ہیں کہ لوٹوں کی موجودگی میں حلف لے لیں، ہم لوٹوں کے معاملے پر ہائی کورٹ گئے ہوئے ہیں،کورٹ میں ہمارا کیس چل رہا ہے،اجلاس بلارہے ہیں جس میں تمام پہلوؤں پر غور ہوگا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ کا حلف میں نے نہیں لینا،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حلف لینے کا آئینی اور قانونی طریقہ ہے،میرے استعفٰی کا معاملہ عدالت میں ہے، تبصرہ کرنا نہیں بنتا، سیکریٹری کوآرڈی نیشن کو حراست میں لیے جانے کے معاملے کو دیکھوں گا،یہ معاملہ آج کے پارلیمانی اجلاس میں بھی زیربحث آیا ہے،نگران وزیراعلی ٰ عثمان بزدار سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کوئی نگران کابینہ تشکیل دینے جا رہے ہیں؟ جس پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آپ قانون بتائیں اگر قانون اجازت دے گا تو ضرور بنا دوں گا،

قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا، اسپیکرپنجاب اسمبلی نے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کردیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر ملتوی کردیا اور اسپیکر آفس کی جانب سے اجلاس 16 مئی تک ملتوی کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

آج پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس متوقع تھا جس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھی اپنی تیاری پوری کر رکھی تھی اسپیکر نے فوری طور پر اجلاس ملتوی کئے جانے کی وجہ نہیں بتائی ہے تاہم کہا جارہا ہےکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ اجلاس امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کی جانی تھی پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر پرویز الہیٰ نے کرنی تھی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا تھا ایجنڈے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج کارروائی کی جانی تھی-

اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش کی جا چکی ہے تاہم اسمبلی قواعد کے مطابق چونکہ دوست محمد مزاری کے خلاف پہلے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی لہذا اس پر ووٹنگ پہلے ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور تشدد کیا گیا تھا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران ڈپٹی اسپیکر سے مار پیٹ کی گئی تھی ہنگامہ آرائی کے دوران اسپیکر پر ویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے تھے۔

کراچی خود کش دھماکے کے بعد یونیورسٹی کھول دی گئی،تعلیمی سرگرمیاں شروع

اسی اجلاس کے دوران وزارت اعلیٰ کے عہدے پر الیکشن کروا کے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا تھا حمزہ شہباز شریف 197 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے تاہم وہ اب تک وزیراعلیٰ کا حلف نہیں اٹھا سکیں گے اور صوبہ کئی روز سے بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے آج عہدے کا حلف لیا جائے گا

Leave a reply