مزید دیکھیں

مقبول

تابوت میں موجود پوپ فرانسس کی تصاویر جاری

ویٹیکن نے گزشتہ روز 88 سال کی عمر میں...

مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کے...

پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ...

رسکیو 1122، گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ

پنجاب میں دو دنوں میں گندم کی فصلوں...

بھارت کی آبی جارحیت سلامتی و امن کیلئے خطرہ ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی...

کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ، الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں 30 اپریل تک ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے کہا ہے کہ اس شدید گرمی کے سبب سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے، خصوصاً سندھ کے اکثر علاقوں میں، جہاں درجہ حرارت 48 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اس دوران درجہ حرارت اوسط سے 3 سے 4 ڈگری زیادہ محسوس ہو گا۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہفتہ، اتوار اور پیر کو سندھ میں ہیٹ ویو اپنے عروج پر ہو گی۔

کراچی کے بارے میں بتایا گیا کہ شہر میں ہیٹ ویو کی صورتحال نہیں ہو گی، تاہم یہاں نمی کا تناسب زیادہ رہے گا، جس کی وجہ سے محسوس ہونے والا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہو گا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کا موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں سردیوں کا موسم کم اور گرمیوں کا موسم طویل ہوتا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور بتایا ہے کہ اس دوران پانی کا زیادہ استعمال اور دھوپ سے بچاؤ ضروری ہو گا تاکہ صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔

اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے اہم رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پہلگام فالس فلیگ پر سچ بولنے کی سزا، بھارتی مسلمان رکن اسمبلی گرفتار

سندھو دریا ہمارا ہے یا اس دریا میں ہمارا پانی بہے گا یا تمہارا خون ,بلاول بھٹو زرداری

بھارتی آبی جارحیت اور پاکستان کا دو ٹوک جواب ،تحریر:شاہد نسیم چوہدری

بنوں ،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک