کراچی: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس 12 بجے نمائش چورنگی سے بر آمد ہوگا

9 محرم الحرام پر پاکستان کے مختلف شہروں میں آج جلوس نکالے جائیں گے۔

باغی ٹی وی : کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سےدوپہرایک بجےبرآمدہوگا، جلوس ایم اےجناح روڈ،صدر ایمپریس مارکیٹ،تبت سینٹر،سےگزرےگا اور کھارادر میں حسنینہ ایرانیان امام بارگاہ پر ختم ہو گا۔

دوسری جانب 9 محرم کا مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے بر آمد ہوگا، جلوس سے قبل 10:30 پر نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد کی جائے گی۔

مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی خطاب کریں گے، مرکزی جلوس 12 بجے تک برآمد ہوگا، جلوس نمائش چورنگی سے برآمد ہو کر اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف کی گلیاں رکاوٹیں لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لئے 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار معمور ہوں گے۔

لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو اسٹریٹ پہنچ کر ختم ہوگا جبکہ اسلام آباد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناءعشری سےبرآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہواتاہواواپس یہیں ختم ہوگا۔

روہڑی میں نو ڈھالہ تعزیہ کا 500 سالہ تاریخی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے جبکہ پشاور کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے10بجے برآمد ہوگا،کوئٹہ میں مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے میکانگی روڈ سے برآمد ہوگا۔

اس موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ کئی شہروں میں موبائل سروس بھی بند ہے۔

Comments are closed.