کراچی کے علاقے صفورا اسپارکو روڈ کے قریب پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس پر لوگوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل چھینے والے تین ڈاکوں کو موٹروے پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاون صفورا اسپارکو روڈ کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ملزم سید رضا حیدر ولد سید اقبال حیدر کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔ ملزم شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھا۔ ملزم کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان اور غیر قانونی اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا :ملزم سے موٹر سائیکل بھی تحویل میں لی گئی جس کی جانچ پرتال جاری ہے۔ ملزم سے شہریوں سے لوٹی ہوئی نقدی برآمد کی گئی سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس پر لوگوں سے اسلحہ کے زور پر موبائل چھینے گئے اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس بیٹ 35 کراچی کے افسران کی بروقت کاروائی موبائل چھیننے والے تینوں افراد کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد نادرن بائی پاس کے قریب گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد سے چھ عدد چھینے گئے موبائل فون ، نقدی اور ایک عدد نائن ایم ایم پسٹل برآمد کیا گیا۔ گرفتار افراد کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی۔گرفتار تینوں ملزمان کو مزید کاروائی کے لیے پولیس اسٹیشن گڈاپ ٹاو ن کے حوالے کیا گیا

کراچی کے علاقے صفورا اسپارکو روڈ کے قریب پولیس مقابلہ
Shares:







