جناح اسپتال میں مرحوم خاتون کی سونے کی بالیاں چوری کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق صدر تھانے میں مدعی نگینہ خاتون نے درخواست جمع کروائی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسپتال میں مرحوم خاتون کی بالیاں چوری کی گئی ہیں۔درخواست گزار کے مطابق 5 اکتوبر کو میری والدہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقل کرتے ہوئے ان کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں۔انہوں نے درخواست میں مزید لکھا کہ میری والدہ کی 6 اکتوبر کو طبعیت زیادہ خراب ہوئی اور علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔انتقال کے بعد وارڈ سے باہر گئی تو کسی نے بالیاں چرا لیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،امید ظاہر کی گئی ہے کہ جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

کراچی کے اسپتال میں مرحوم خاتون کو لوٹ لیا گیا
Shares:







