کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں یہودیوں کی 5 ہزار قبریں موجود ہونے کا انکشاف

0
48

کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں یہودیوں کی 5 ہزار قبریں موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ کراچی کے قدیم باسیوں میں صرف پارسی، ہندو، سکھ اور عیسائی ہی نہیں بلکہ یہودی بھی شامل تھے-

باغی ٹی وی : جن کے آثار میوہ شاہ میں موجود ان کے قبرستان میں آج بھی دیکھے جاسکتے ہیں نجی خبررساں ادارے کی رپور ٹ کے مطابق شہر کے تاریخی ورثے میں صرف برطانوی دور کی عمارتیں نہیں بلکہ میوہ شاہ قبرستان میں یہودی مذہب کےماننے والوں کی 5 ہزار قبریں بھی ہیں جہاں 19ویں صدی سے لے کر 50 کی دہائی تک یہودی گھرانے اپنے پیاروں کو دفناتے تھے۔

کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں سولومن ڈیوڈ روڈ ایک صدی قبل موجود تھے سولومن ڈیوڈ 1902 میں کراچی میونسپل کارپوریشن کے ایک آفیشل تھے جنہوں نے کراچی کے واحد یہودی ہیکل کی بنیاد رکھی تھی۔

وہ بھی انہی 5 ہزار قبروں کے درمیان دفن ہیں۔ ان مقبروں کو سنبھالنے والوں کا کہنا ہے کہ یہاں لوگ قبروں کا دورہ تو کرتے ہیں لیکن ان قبروں کی حفاظت کی ذمہ داری کوئی نہیں لیتا۔

یہودی تو عرصہ ہوا یہ سرزمین چھوڑ گئے لیکن ان کے بعد پیچھے رہ جانے والی یہ نشانیاں گواہ ہیں کہ کراچی کی رونقوں کو سنبھالنے میں کئی اقوام، کئی مذاہب اور کئی ثقافتوں کی محنت شامل ہے جسے محفوظ رکھنا اب حکومت کی ذمہ داری ہے-

Leave a reply