کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد موسم: خوشگوار ہو گیا گرمی کا زور ٹوٹ گیا-
باغی ٹی وی صدر، ملیر، لانڈھی، اسٹیل ٹاؤن، گلشن اقبال، اولڈ سٹی ایریا، صفورا، صدر اور ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔
گڈاپ، سپرہائی وے، نوری آباد سمیت کوہستانی علاقے میں بھی موسلادھار بارش ہوئی-
بارش کا آغاز ہوتے ہی کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہوگئی سڑکیں گیلی ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 گھنٹے جاری رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے باعث بعض علاقوں میں بجلی بند کی گئی شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے-