فیصل آباد :غیر قانونی مویشی منڈی لگا کر غریب بیوپاریوں سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کرنے والا گروہ گرفتار

0
46

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد سید ایوب بخاری نے سرکاری زمین پر غیر قانونی مویشی منڈی لگا کر پانچ کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کرنے والے گروہ کے سات افراد کو گرفتار کرادیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چک نمبر 235رب نیاموانہ میں 20ایکڑ سرکاری اراضی ملکیتی صوبائی حکومت مقبوضہ محکمہ ریسکیو 1122 پر عرصہ 15 یوم قبل غیر قانونی مویشی منڈی قائم کی گئی تھی جن کے خلاف اے سی سٹی فیصل آباد مقدمہ نمبر 765/21 درج کرایا تھا-

تاہم ملزمان مذکوران بالا نے ضمانتیں کرانے کے بعد سرکاری جگہ مزکورہ پر دوبارہ قبضہ کرکے بیو پاریوں سے بھتہ وصول کرنا شروع کردیا امروز اے سی سٹی نے ہمراہ نمبردار علاقہ، پولیس لائنز سے پولیس کی بھاری نفری و ایلیٹ فورس کے ہمراہ رات گئے کاروائی کرتے ہوئے موقع پر موجود سات جعلی ٹھیکیداروں مسمیان واصف خان، ابرار، عاطف، شوکت علی، محمد عثمان، غلام دستگیر، محمد سحران کو گرفتار کرادیا-


مذکوران بالا کے خلاف سرکاری زمین قبضہ کرکے، غیر قانونی مویشی منڈی لگا کر، اپنے آپ کو سرکاری ٹھیکیدار ظاہر کرکے، غریب بیو پاریوں سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کرنے پر تھانہ صدر فیصل آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا-

Leave a reply