کراچی کے پوش علاقے میں ہم جنس پرستوں کی عالمی تنظیم کا پرچم لہرا دیا گیا، شہر قائد کے علاقے ڈیفنس 7 کے رہائشی نے معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھا دیا، اہل علاقہ کی جانب سے متعلقہ حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے پوش علاقے میں ہم جنس پرستوں کی عالمی تنظیم کا پرچم لہرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے کراچی کے ایک شہری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو جاری کرنے والے شہری کا بتانا ہے کہ شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 7 میں ایک گھر پر ہم جنس پرستوں کی عالمی تنظیم کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔ شہری کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کے بعد کراچی کے شہریوں کی جانب سے اس حوالے سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ہم جنس پرستوں کی عالمی تنظیم کا پرچم لہرانے والے شخص کیخلاف کاروائی کی جائے۔ جبکہ اس تمام واقعے کے حوالے سے پولیس یا نجی ہاوسنگ اتھارٹی کے حکام کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔