لاہور: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا –

باغی ٹی وی: لاہورمیں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہمارے نمبرز کو آگے پیچھے کرنے کی کوشش کی گئی، ہم نے اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا،ہم نے تمام جماعتوں کو پیشکش کی ہے کہ سیاسی لڑائی لڑتے رہیں لیکن کراچی کی تعمیر و ترقی میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کریں۔

پاکستان اسلامی ریاست، اس کے خلاف مسلح کاروائی حرام ہے، پیغام پاکستان قومی کانفرنس

انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہےاوروہاں لوگوں نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا ہے، حکومت ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے چلتی ہے، قرضوں اور سود کی ادائیگی حکمران نہیں کرتے، قوم کو اپنے حق کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا کوئی اب کراچی کا حق نہیں مار سکے گا، ہم اپنے اختیار سے زیادہ کام کریں گے، ہم لڑیں گے اور اپنا حق چھین لیں گے-

قبل ازیں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا تھا کہ ایک سیٹ تو کیا اپنا ایک ووٹ بھی پیپلزپارٹی کے پاس نہیں جانے دیں گے، کراچی کے میئر حافظ نعیم الرحمان ہی ہوں گے، جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے شہر کی بہتری اور ترقی کیلیے پیپزپارٹی اور پی ٹی آئی سمیت دیگر فریقین کو بات چیت کی دعوت بھی دے دی۔

حافظ نعیم الرحمان کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال

سراج الحق نے کہا تھا کہ کراچی کے عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اسے ہر گز چوری نہیں ہونے دیں گے اور اپنی ایک سیٹ تو کیا ایک ووٹ کو بھی پیپلز پارٹی کے پاس نہیں جانے دیں گے، پیپلز پارٹی یہ حقیقت جتنی جلدی تسلیم کر لے اتناہی اس کے حق میں بہتر ہے کہ کراچی کے میئر تو حافظ نعیم الرحمن ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی سے کہتے ہیں کہ کراچی کے عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا اسے تسلیم کریں، پیپلز پارٹی بتائے سندھ میں آج بھی مظلوم غریب اور ہاری بنیادی سہولتوں سے محروم کیوں ہیں؟ اندرون سندھ کے عوام بد حال ہیں، پیپلز پارٹی ان کے حال پر رحم کرے اور اگر خدمت کرنی ہے تو اندرون سندھ میں کرے، کراچی میں ہمارا مینڈیٹ تو ہر صورت قبول کرنا پڑے گا خواہ ہنس کر قبول کیا جائے یا رو کر۔ کراچی کے مینڈیٹ کو کسی کو بھی ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھائے جانے کا انکشاف

Shares: