محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کی 54 فیصدآبادی نے تاحال کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی صرف 46.65 فیصد آبادی کی ویکسینیشن ہوسکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ویکسینیشن کرانے کا رحجان کم ہے ، اس حوالے سے محکمہ صحت نے بتایا کہ کراچی کی 54 فیصد آبادی نے تاحال کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی، صرف46.65فیصدآبادی ہی ویکسی نیشن کراسکی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کراچی میں صرف 1.42 فیصدآبادی نے بوسٹرڈوز لگوائی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ سندھ میں مجموعی طورپر45.44 فیصد آبادی نے ویکسین اور صرف1.21 فیصد آبادی نے بوسٹر ڈوز لگوائی۔
اعدادو شمار کے مطابق ضلع جنوبی میں 84.13فیصد آبادی ، ضلع ملیر میں 64.55 ، ضلع شرقی 62.32 فیصد آبادی نے ویکسین لگوائی۔
اسی طرح ضلع کورنگی میں 31.27 فیصد آبادی ، ضلع وسطی میں27.53اور ضلع غربی میں 30.29 فیصد آبادی نے ویکسین لگوائی۔
دوسری جانب ایکسپو سینٹر اور ڈاو یونیورسٹی میں ویکسی نیٹر ز کی جانب سے گذشتہ 9ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج ک سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ایکسپو سینٹر مکمل طور پر ویکسی نیشن کے حوالے سے غیر فعال ہوگیا ہے۔