کراچی کی ہر گلی ہر سڑک پر جرائم پیشہ عناصر کا راج ہے،ریاض حیدر

0
50

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کا اظہار تشویش کراچی کی ہر گلی ہر سڑک پر جرائم پیشہ عناصر کا راج ہے، شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے واقعات میں بھی ہوشرباء اضافہ ہورہا ہے، پولیس کی غفلت سے شہری قیمتی اشیاء اور جانوں سے ہاتھ دھورہے ہیں،واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس کی جانب سےکوئی اقدامات نہیں کیے جارہے،پولیس جرائم پیشہ عناصر کے سامنے بے بس ہوچکی ہے،حکومت سندھ نے پولیس کو سیاسی بنادیا، پولیس جعالی مقدمات بنانے میں مصروف ہے، شہر کا امن خراب کرنے والے آزاد اور امن کی بات کرنے والے جیل میں ہیں، ڈی جی رینجرز کراچی میں جرائم کیخلاف آپریشن کا آغاز کریں.

Leave a reply