کراچی کو کسی کی کالونی نہیں بننے دیں گے،فاروق ستار کا اعلان

0
49

کراچی کو کسی کی کالونی نہیں بننے دیں گے،فاروق ستار کا اعلان

الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

فاروق ستار الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی گئی الیکشن کمیشن نے کنوینئرایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی سے جواب طلب کرلیا، نوٹس جاری کر دیئے گئے،

الیکشن کمیشن پیشی کے موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ابتک کوئی پارٹی نہیں بنائی،اسی پارٹی کے ساتھ اصولوں پر کھڑا ہوں ایم کیو ایم مڈل کلاس کی پارٹی ہے جو چند ہاتھوں سے ضائع ہورہی ہے،تمام بکھری ایم کیو ایم کے کارکنان کو مشاورت کی دعوت دیتا ہوں ہم کراچی کو کسی کی کالونی نہیں بننے دیں گے، وڈیرے اور مرکز شہر کا کھلواڑ نہ کریں،ایم کیو ایم کے اندر جو خرابیاں ہیں ، اس کے خلاف ہوں،

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کا جھرلو الیکشن کروایا گیا، پارٹی کے اندر جمہوریت ہونی چاہئے، میرے ساتھیوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان نے جس میں اسلم بھٹو، کامران فاروق و دیگر لوگوں نے چیلنج کیا ، اسلئے کہ انہیں الیکشن لڑنے کا حق دیا گیا نہ ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا، انکو ووٹ دینے کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا،جو پاکستان کا آئیں اورپارٹی کا آئین ہے اسکی خلاف ورزی کی وجہ سے یہ لوگ آئے ہیں، 19 جنوری کی ہمیں تاریخ ملی ہے،میرے ساتھ جو پارٹی نے سلوک کیا کیا، اور میری سربراہی سے لے کر بنیادی رکنیت تک جو میرے ساتھ ہوا وہ سامنے ہے، رکنیت ختم کر دی گئی، اب پارٹی میں جو بھی مخلص کارکنان یا سینئر ذمہ دار ہیں انکی بھی کوئی شنوائی نہیں، چند لوگوں کا پارٹی پر قبضہ ہے

قبل ازیں سپریم کورٹ نے عام لوگ اتحاد پارٹی کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف اپیل خارج کر دی ،الیکشن کمیشن نے عام لوگ اتحاد پارٹی کیخلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا عام لوگ اتحاد پارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی سپریم کورٹ نے دو ایک کے تناسب سے عام لوگ اتحاد پارٹی کی اپیل خارج کی جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر نے محفوظ فیصلہ پڑھ کر سنایا

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

Leave a reply