کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔
کراچی کے علاقوں ملیر ،لانڈھی، شارع فیصل ، طارق روڈ ، جیل چورنگی اور آئی ئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔
دوسری جانب بارش کے بعد پی آئی بی کالونی، طارق روڈ،ناظم آباد ،گلشن اقبال،لیاقت آباد، گلستان جوہر،گلشن حدید اور اطراف کے علاقوں میں بھی بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔







