کراچی کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے شہر کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی۔
کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹنے سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پائپ لائن متاثر ہونے سے کراچی کو 10 ملین گیلن پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔
پائپ لائن پھٹنے والی جگہ سے پانی مسلسل ضائع ہو رہا ہے، کراچی کے علاقوں کورنگی، لانڈھی، شاہ لطیف، پپری اور ملیر سمیت دیگر علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل ہونے میں 24 گھنٹے لگیں گے۔