مزید دیکھیں

مقبول

گوجرانوالہ: دارالامان میں خواتین کے عالمی دن کی تقریب، کمشنر کی شرکت

گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) خواتین کے عالمی...

وزیراعظم نےبلاول کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان پیپلز...

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

کراچی لاہور سے دو سو سال پیچھے ہے آغا علی

اداکار آغا علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ کراچی میں سارا کام ہے ہم کراچی جا کر کام کرتے ہیں ، میں کراچی شہر کا کراچی والوں کا شکر گزار ہوں جو مجھے کام دیتے ہیں اور شہر نے مجھے نام مقام دیا لیکن کراچی شہر آج بھی لاہور سے کچھ نہیں تو دو سو سال پیچیھے ہے. انہوں نے کہا کہ میری ماں آج بھی رات کو 11بجے گاڑی چلا کر خود باہر چلی جاتی ہیں مجھے کوئی ٹینشن نہیں ہوتی کہ امی کو کوئی روک لے گا ، یا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آئیگا. آغا علی نے کہا کہ میں آج بھی اپنے گھر کے باہر کھڑے ہو کر فون سن لیتا ہوں.

کسی کو راستہ سمجھا دیتا ہوں ، گھر کے باہر کھڑا ہوں تو مجھے یہ ڈر نہیں ہوتا کہ کوئی آکر مار جائیگا، یا موبائل چھین کر لے جائیگا. انہوں نے کہا کہ سسٹم ہونا بہت ضروری ہے ، یہاں تک کہ لاہور اور کراچی کا موازنہ کیا جائے تو لاہور میں زیادہ صفائی ستھرائی ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور میں اندرون شہر دیکھیں انار کلی دیکھیں وہ علاقے دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں کشتیاں جلا کر بالکل کراچی نہیں آیا میرا گھر لاہور میں ہے، میرا بھائی میری ماں وہاں‌رہتی ہے میں جب بھی وقت ملتا ہے لاہور جاتا ہوں .

کس اداکارہ کو اپنی ذات پر اعتماد نہیں ندیم بیگ نے بتا دیا

سیلابی صورتحال کے باعث جھانوی کپور پریشان

آغا نے کس بیماری میں مبتلا ہیں اداکار نے بتا دیا